Aadmi / آدمی

(By Irfan Javed)

Book Cover Watermark PDF Icon
Download PDF Read Ebook

Note: If you encounter any issues while opening the Download PDF button, please utilize the online read button to access the complete book page.

×


Size 29 MB (29,088 KB)
Format PDF
Downloaded 696 times
Status Available
Last checked 16 Hour ago!
Author Irfan Javed

“Book Descriptions: عرفان جاوید صاحب کی تازہ ترین کتاب۔ آدمی - "آدمی" کے نام سے شائع ہونے والی یہ کتاب چند زندگی بر دوش، عجوبہ روزگار، نادرہ کار لوگوں کی فکر آفریں وزندگی آموز داستانوں پر مشتمل ہے۔ ایسی کتابیں کم کم لکھی گئی ہیں اور اردو میں تو بہت ہی کم عمیق مشاہدے، دل آویز نشر ، دل چسپ بیان اور منفر د وانوکھے موضوعات و کرداروں پر تحریر کردہ یہ کتاب ایک اہم تصنیف کا درجہ رکھتی ہے۔ عرفان جاوید لاہور میں پیدا ہوئے ، گورنمنٹ کالج لاہور، انجینئرنگ یونی ورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سندھ یونی ورسٹی سے عمرانیات ( ماسٹرز ) میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بیرون ملک سے کئی کورسز کر چکے ہیں۔ ان کی سیاسیات پر ایک کتاب مختلف کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں بہ طور ریفرنس بک پڑھائی جاتی رہی ہے۔ انھوں نے اپنے ادبی سفر کا آغاز احمد ندیم قاسمی کے موقر ادبی رسالے "فنون" سے کیا۔ ان کی تخلیقات پاک و ہند کے نمایاں اور موقر رسائل و جرائد میں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کے انگریزی مضامین بھی مختلف رسائل و جرائد میں شرمندہ اشاعت ہوئے ہیں۔ ان کے افسانوں کا ایک مجموعہ ” کافی ہاؤس ، خاکوں کی معروف کتاب "دروازے" ، خاکوں اور تذکروں پر مشتمل کتاب "سرخاب" اور علمی و فکری مضامین پر مشتمل وقیع تصنیف "عجائب خانہ" شائع ہوکر عوام و خواص میں وسیع پیمانے پر شرف قبولیت پاچکی ہیں۔ علاوہ ازیں ان کے آصف اسلم فرخی محمد الیاس اور محمد حمید شاہد کے افسانوں کے انتخاب مع مقدمات "سمندر کی چوری" ”مورتیں" اور "اندر کا آدمی" کے عنوانات سے شائع ہو چکے ہیں۔"آدمی" کے نام سے شائع ہونے والی یہ کتاب چند زندگی بر دوش، عجوبہ روزگار، نادرہ کار لوگوں کی فکر آفریں وزندگی آموز داستانوں پر مشتمل ہے۔ ایسی کتابیں کم کم لکھی گئی ہیں اور اردو میں تو بہت ہی کم عمیق مشاہدے، دل آویز نشر ، دل چسپ بیان اور منفر د وانوکھے موضوعات و کرداروں پر تحریر کردہ یہ کتاب ایک اہم تصنیف کا درجہ رکھتی ہے۔”